LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی دھمکی آمیزرویہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایرانی وزیرخارجہ قطر سے ایل این جی لانے والاجہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا ایوان صدرمیں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینےوالوں میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب ایرانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کےلیے تیارہیں، دشمنوں کو سخت سزادیں گے، ایران ایران کے معاملے پرچینی صدرکی مدد کی ضرورت نہیں، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکی کمپنیاں طویل المدتی سرمایہ کاری کی خواہاں پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ گورنر سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی الودائی ملاقات وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب کا اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ، ترقیاتی منصوبے شروع وفاقی حکومت کے قرضوں میں 9.3 فیصد اضافہ، مجموعی حجم 80 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گیا دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان

ایرانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کےلیے تیارہیں، دشمنوں کو سخت سزادیں گے، ایران

Web Desk

13 May 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں، ایران کے  دشمنوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں کہاکہ دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو ایران کے حق میں آواز بلند کرے، دنیا عملی اقدام کرے اس سے پہلے کہ جارح قوتیں دنیا کو لاقانونیت اور محکومیت کے گڑھے میں دھکیل دیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکااور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر جو جنگ مسلط کی یہ محض زمین یا وسائل کی خاطر نہیں، یہ جنگ اس وقت اور آنے والے دور میں اچھائی و برائی کے معنی متعین کرےگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا پرامن ایرانی قوم پر حملہ کرنے والے اپنے کھیل کیلئے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، یہ لوگ خواتین کے اسپورٹس ہال پر میزائل برسا کر ان کی تباہ کن طاقت کو جانچتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہاکہ دوسری جانب وہ ایرانی ہیں جو ہر حد تک جاکر بےگناہوں کی جانوں کو بچاتے ہیں، یہ جنگ پیشہ ور جھوٹوں اور اپنے وطن کا دفاع کرنیوالے فاخر لوگوں کے درمیان ہے۔