وفاقی حکومت کے قرضوں میں 9.3 فیصد اضافہ، مجموعی حجم 80 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گیا
Web Desk
13 May 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارچ 2026 تک قرضوں کا کل حجم 80 ہزار 524 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ قرضے 73 ہزار 688 ارب روپے تھے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مقامی قرضوں میں 11.7 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 57 ہزار 566 ارب روپے ہو گئے ہیں، جبکہ بیرونی قرضے 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ہزار 959 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔ اگرچہ ماہانہ بنیادوں پر بیرونی قرضوں میں 1.1 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم مقامی قرضوں میں 1.6 فیصد اضافے کے باعث مجموعی حکومتی قرضوں میں ماہانہ 0.8 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026