وزیراعظم کے دورۂ گلگت پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مسلم لیگ ن کے 7 رہنماؤں کو نوٹس جاری
Web Desk
10 May 2026
گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ گلگت کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 امیدواروں اور رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 7 مئی کو وزیراعظم کے دورے کے دوران این او سی میں دی گئی شرائط اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر ضلعی مانیٹرنگ افسر نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ رہنماؤں کو نوٹس ارسال کیے۔
نوٹس جاری کیے جانے والوں میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، ڈاکٹر محمد اقبال، عتیق الرحمان، محمد عالمگیر، رانا فرمان، حبیب اللہ اور شفیق الدین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو 12 مئی کو دوپہر 2 بجے ڈپٹی کمشنر گلگت کے دفتر میں ذاتی حیثیت یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں وضاحت جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شفاف انتخابی عمل برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026
پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی
31 August 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
31 August 2026
وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال
31 August 2026
روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان
31 August 2026
روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو
31 August 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے
31 August 2026
ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ
31 August 2026