پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف
Web Desk
10 May 2026
پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی قسطوں کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے واضح کر دیا کہ پاکستان کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہوگا، جبکہ غریب اور کمزور طبقے کو امداد فراہم کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، انسدادِ بدعنوانی کے اداروں کو مضبوط بنانا، سرکاری اداروں کی نجکاری اور کاروباری ماحول میں غیر ضروری رکاوٹوں اور ضوابط کے خاتمے جیسی اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔
پاکستان سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے کے تخمینوں میں کہا گیا ہے کہ 2027 میں جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے، 2026 میں جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے مساوی بنیادی بجٹ سرپلس حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر جون 2026 تک 17.5ارب ڈالر تک پہنچنے اور افراطِ زر دوبارہ بڑھ کر 8.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اشیائے ضروریہ کی بلند اور غیر مستحکم عالمی قیمتوں کے ماحول میں توانائی کے شعبے کی مالی حالت میں حالیہ بہتری کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتیں اصل لاگت کے مطابق رکھی جائیں، جبکہ کمزور ترین صارفین کو امداد فراہم کی جائے۔
اخراجات میں کمی اور نااہلیوں کے خاتمے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے توانائی کے شعبے کی پائیداری محفوظ ہوگی اور پاکستان کی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایم ایف نے مالی سال 2027 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ افراطِ زر دوبارہ بڑھ کر 8.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر جون 2026 تک 17.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باوجود پاکستانی حکام نے اصلاحاتی پروگرام پر مضبوطی سے عمل درآمد کیا، جس سے معاشی استحکام برقرار رہا اور بیرونی مالی حالات بہتر ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے پیدا ہونے والے جھٹکے اس بات کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں کہ پاکستان مضبوط معاشی پالیسیوں کو جاری رکھے اور پائیدار ترقی کے لیے ساختیاتی اصلاحات کو تیز کرے۔
متعلقہ عنوانات
مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
10 May 2026
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی
10 May 2026
جنگ خاتمےکی امریکی تجویز،ایران نے جواب پاکستان کےذریعے بھجوادیا
10 May 2026
مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ
10 May 2026
قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے پھر رابطہ، علاقائی کشیدہ صورتحال پر گفتگو
10 May 2026
نئی دہلی میں دہشت گردحملوں کا خطرہ، الرٹ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے
10 May 2026
پاکستان کے خلاف ہر مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، سید عاصم منیر
10 May 2026
سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا
10 May 2026