ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاک بھارت بڑا ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا
Web Desk
25 November 2025
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کا شیڈول اور میچ وینیوز جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری بروز اتوار کو مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایونٹ 7 فروری سے شروع ہو گا اور 8 مارچ کو فائنل احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، اور فائنل میں رسائی کی صورت میں فیصلہ کن معرکہ بھی کولمبو میں ہوگا۔
ایونٹ کے میچز نیو دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، احمد آباد، کولمبو اور کینڈی میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان کے دیگر لیگ میچز 7، 10 اور 18 فروری کو ہوں گے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں۔ سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک ہوگا، جبکہ سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کولکتہ/کولمبو اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔
7 سے 19 فروری تک روزانہ تین میچز شیڈول ہیں، جبکہ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان واحد میچ ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی، قومی ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026