رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف
Web Desk
1 May 2026
گوادر فری زون میں قائم چین کی ہین جینگ ٹریڈ کمپنی نے فیکٹری بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ملازمین کوبرطرف کردیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاہےکہ ہم معذرت خواہ ہیں۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی۔لیکن غیر تجارتی عوامل اور آپریشنل رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

چینی کمپنی کے مطابق برآمدات کیلئے عالمی معیارات کی تکمیل کے باوجود برآمدات جمود کا شکار ہیں۔گزشتہ تین ماہ سے حکام سے رابطے میں رہنے کے باوجود کمپنی کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان تین ماہ کے دوران ملازمین کی تنخواہیں، جرمانے، بجلی کے بل اور کنٹینر ڈیمرج چارجز ادا کیے گئے۔
ہینگ جینگ ٹریڈکمپنی کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ پاکستان اور چین بہترین معاشی شراکت دار ہیں، گوادر سی پیک کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ کمپنی نے پاک چین دوستی کے جذبے کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہی تھی۔ تاہم کاروبار کے لیے واضح اور قابل عمل پالیسی ماحول کی ضرورت ہے۔
کمپنی کے مطابق گوادر میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل غیر یقینی صورتحال کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔۔تمام ملازمین سے گہری معذرت کیونکہ کمپنی موجودہ حالات میں روزگار فراہم کرنے کے قابل نہیں۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف
9 July 2026
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
9 July 2026
مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جیل بھیجنا ہے تو بھیج دیں؛ راولپنڈی عدالت کے باہر علیمہ خان کی گفتگو
9 July 2026
صادق آباد احتجاج کیس: علیمہ خان کے صفائی کے گواہ کا بیان ریکارڈ
9 July 2026
اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قتل کیس، عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم
9 July 2026
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026