وفاقی وزیر بحری امور کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات،میری ٹائم تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
24 November 2025
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے لندن میں بنگلہ دیش کے مشیرِ شپنگ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور میری ٹائم تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنید انوار چودھری نے پاکستان بنگلہ دیش شپنگ فریم ورک کی تجویز پیش کی اور دونوں ممالک کے عالمی میری ٹائم پالیسی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ ملاقات میں مشترکہ شپنگ سروسز، تکنیکی تربیت اور میری ٹائم سیفٹی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر بحری امور نے کہا کہ سمندری شعبے میں تعاون کے جامع منصوبے پر مشاورت کی گئی ہے اور پاکستان کی آئی ایم او کیٹیگری سی انتخابات میں بنگلہ دیش کی حمایت کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ آئی ایم او اور علاقائی فورمز پر دوطرفہ تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔ملاقات میں بنگلہ دیشی کارگو کے لیے کراچی پورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان–بنگلہ دیش میری ٹائم ڈائیلاگ کی تجویز دی، جس میں پورٹس، شپنگ اور بلیو اکانومی کے موضوعات شامل ہیں۔جنید انوار چودھری نے کہا کہ پائیدار میری ٹائم شراکت داری خطے میں استحکام اور خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم
8 September 2026
ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
8 September 2026
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے
8 September 2026
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں
8 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
8 September 2026
شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026