پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید؛ تینوں حملہ آور مارے گئے
Web Desk
24 November 2025
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دو خودکش دھماکے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ہوئے پہلا مین گیٹ پر جبکہ دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر، جو ہیڈ کوارٹر کے اندر واقع ہے۔ آئی جی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ موقع پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں۔
فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔ سی سی پی او کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ ایک نے مرکزی گیٹ پر خود کو اڑایا جبکہ دو اندر داخل ہوئے، تاہم ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ ایف سی جوانوں نے بہادری سے حملے کو ناکام بنایا۔
ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال نے بھی تصدیق کی کہ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں اور دہشتگردوں کے مقابلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 ایف سی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت نے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی
16 June 2026
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب بجٹ 2026-27 پیش
16 June 2026
ایران معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود برقرار رہ سکتا ہے: ٹرمپ، امیر قطر سے گفتگو
16 June 2026
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
16 June 2026
جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے، عظمیٰ بخاری
16 June 2026
پاکستان سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، رانا قاسم نون
16 June 2026
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر
16 June 2026
پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
16 June 2026