LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی

ضمنی الیکشن میں ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی، عابد شیر علی کو نوٹس جاری

Web Desk

23 November 2025

پی پی 116 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر ریٹرننگ افسر نے سابق ایم این اے عابد شیر علی کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عابد شیر علی نے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ویڈیو بنائی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں انہیں بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے وقت تصویر یا ویڈیو بنانا ووٹ کی رازداری کی سنگین خلاف ورزی اور قانوناً جرم ہے۔اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے عابد شیر علی کو کل وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا فیصلہ وضاحت سننے کے بعد کیا جائے گا۔