LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

سہیل آفریدی اپنے حلقے وادی تیراہ سے منشیات کے کارخانے ختم کرائیں، اختیار ولی خان

Web Desk

23 November 2025

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات کے باقاعدہ کارخانے چل رہے ہیں، اور اس مکروہ دھندے سے حاصل ہونے والا پیسہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر سے تیار کی جانے والی منشیات ملک بھر میں اسمگل کی جاتی ہیں، جبکہ اس کاروبار میں پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں۔ ان کے مطابق منشیات کی کمائی سرحد پار بھی منتقل کی جاتی ہے۔

اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ “جس وزیراعلیٰ کے ضلع میں منشیات تیار ہو، اسے استعفا دے دینا چاہیے۔”

انہوں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے منشیات سے متعلق رپورٹوں کی تردید کو “حقائق کے برعکس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو منشیات کی اسمگلنگ کے راستے بند کرنے چاہئیں۔۔۔ لیکن وزیراعلیٰ نے اقدام کے بجائے وزیر اطلاعات سے محض پریس کانفرنس کرا دی۔

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ منشیات کے کاروبار سے حاصل ہونے والا پیسہ ریاست دشمن سرگرمیوں اور گولہ بارود کی تیاری میں بھی استعمال ہو رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔