LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کے بعد شدید مندی

Web Desk

9 April 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ایک ہی دن میں بڑی بلندی اور پھر اچانک شدید مندی کا غیر معمولی رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 382 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس اچانک منفی زون میں چلا گیا، جہاں 3610 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ مارکیٹ ایک لاکھ 61 ہزار 993 پوائنٹس پر آ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 14 ہزار پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان پایا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا کے جکارتی انڈیکس میں ساڑھے 4 فیصد اور فلپائن میں 2 فیصد سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملائیشیا کی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی۔ اس کے برعکس، جاپان کے نکی انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں تقریباً ایک فیصد کی مندی دیکھی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.35 فیصد گراوٹ کا شکار رہا۔ معاشی ماہرین پاکستان مارکیٹ میں اس اچانک مندی کو گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد ‘پرافٹ ٹیکنگ’ (منافع کا حصول) کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔