: سولر ٹیکس اور پٹرولیم قیمتوں پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا شدید احتجاج
Web Desk
7 April 2026
پیپلز پارٹی نے سولر پینلز ٹیکسز پرقومی اسمبلی میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی بجلی گھروں سے معاہدوں کو برقرار رکھنے کا کہہ دیا۔۔جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے بھی پٹرولیم قیمتوں پرحکومت پر کڑی تنقید کی۔۔۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔۔۔ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر نوید قمر نے کہا کہ ملک توانائی کے بحران کا سامنا کررہاہے ۔۔وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک کلین انجریز کی طرف جائے۔مگر ساتھ ہی حکومت سولر اور دیگر توانائی کے متبادل ذرائع کی حوصلہ شکنی کررہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج توانائی کا نازک بیلنس رکھنا پڑ رہاہے۔جو نجی بجلی گھروں سے معاہدے ہوئے انہیں برقرار بھی رکھنا پڑرہاہے۔ہم چاہتے ہیں کہ سولر اور دیگر توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف جائیں۔۔مگر ہمارے ہاتھ ان نجی بجلی گھروں کے معاہدوں کے سبب بندھے ہوئے ہیں۔ ۔
اپوزیشن لیڈر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہمیں کم از کم کچھ نکات پر متفق ہونا چاہیے۔۔
رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وضاحت نہیں دی۔۔۔ ڈیزل بڑھانے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلے قیمتیں نہ بڑھانے کی بات کی۔۔۔پھر وزراء نے پریس کانفرنس کرکے اچانک دو بار قیمتیں بڑھائی گئیں۔۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026