لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار، راہگیر زخمی
Web Desk
7 April 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کی ایک حالیہ کارروائی کے دوران شہباز خیل اڈہ کے قریب پولیس موبائل کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 3 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق، بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو تھانہ شہباز خیل کی پولیس وین کے قریب کھڑی تھی اور موبائل گزرتے ہی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں جن میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ذمہ داروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026