LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قومی اسمبلی اجلاس، توانائی بحران پرگرماگرم بحث، اپوزیشن کی شدید تنقید، پیٹرول کیوں مہنگاہوا؟ بیرسٹر گوہر کا سوال

Web Desk

6 April 2026

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران توانائی بحران پر گرما گرم بحث پیٹرولیم مصنوعات کیوں مہنگی کی گئیں۔۔اپوزیشن کی شدید تنقید۔  وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویزملک کی ایوان کو تفصیلی بریفنگ۔۔بولے آبنائے ہرمز بند ہونے سے دنیابھر میں تیل کی سپلائی چین متاثر ہوئی۔۔ ہمیں تکلیف صرف قیمت کی حد تک ہے، تیل کی قلت کی تکلیف نہیں

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔۔وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج کیا۔۔ شاہد خٹک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر “ایٹم بم” گرانے کے مترادف ہے۔۔نور عالم خان نے سوال اٹھایا کہ اگر معیشت مضبوط ہو چکی ہے تو پھر عوام پر اتنا بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نےلمبی چوڑی تقریر کرلی مگر یہ نہیں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟عوام کے چولہے بجھ گئے لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں کم نہیں ہوئیں،بیرسٹر گوہرنے کہا کہ وزیراعظم نے ایسے فیصلے بھی کیے جن پر کابینہ کو اعتمادمیں نہیں لیا گیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایوان کو بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ کر 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔۔اس کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فروری کے آخر میں عالمی حالات کشیدہ ہونے کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی، جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔