مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان
Web Desk
6 April 2026
جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں حالیہ اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عام آدمی کا سکون چھین لیاگیاہے ۔۔قیمتوں میں اضافے کے خلاف آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں، بیوی کوخاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمارا مؤقف ہے کہ ن لیگ کی حکومت جعلی مینڈیٹ اورپیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمیں حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت کے خلاف علم بغاوت اٹھائیں، جے یو آئی اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 اپریل کو مردان سے اجتماع کی صورت میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ہم نےکچھ ریاستی نزاکتوں کوسامنے رکھتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، عالمی حالات پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے، بتایا جائےکہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، مغربی سرحد اور مشرقی سرحدیں ہم نے بند کرادی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026