راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خانم کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
Web Desk
6 April 2026
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں علیمہ خانم کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی موکلہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، لہٰذا آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے استدعا منظور کر لی۔ کیس کی سماعت کے دوران سینئر پراسیکیوٹر محمد ظہیر شاہ کی سربراہی میں پراسیکیوشن ٹیم اور طلب کردہ گواہان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم عدالت نے مزید کسی کارروائی کے بغیر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم
19 November 2026
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
19 November 2026