LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Web Desk

5 April 2026

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات اب جمعہ 10 اپریل 2026 سے لیے جائیں گے۔

بورڈ کے مطابق امتحانات میں تاخیر کی بڑی وجہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں تکنیکی مسائل اور ڈیٹا میں زیادتی کی وجہ سے سرور کا ٹھپ ہونا ہے، جس کے باعث ایڈمٹ کارڈز وقت پر فراہم نہیں کیے جا سکے۔

بورڈ نے کہا کہ ایڈمٹ کارڈز کی بروقت فراہمی کے بعد امتحانات کا انعقاد شفاف اور منظم انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز کے حصول کے بعد ہی امتحانی مراکز پر جائیں۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ داخلہ کارڈ کی عدم دستیابی امتحانات کے التوا کی بنیادی وجہ بنی۔

اس فیصلے کے بعد طلبہ اور والدین کو نئی تاریخ کے مطابق تیاری جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔