این اے 185 ڈی جی خان میں وزراء کی موجودگی پر الیکشن کمیشن کا ایکشن، دو وزراء کو نوٹس جاری
Web Desk
20 November 2025
لاہور : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں وزراء کی موجودگی سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کی مختلف ذرائع سے کلوز مانیٹرنگ جاری ہے اور کسی بھی وزیر، مشیر یا سرکاری عہدیدار کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی اور شفاف، غیرجانبدار اور منصفانہ انتخابات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی
29 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
29 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی
29 September 2026
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026