LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی

ریاست ہمیں ملک کا حصہ تصور نہیں کر رہی، ‘فاٹا’ کے عوام کا حق دیا جائے، جنید اکبر کا قومی اسمبلی میں سخت خطاب

Web Desk

25 March 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے خیبرپختونخوا کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں پر ریاست اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ ریاستی رویے سے ایسا تاثر مل رہا ہے جیسے خیبرپختونخوا کو ملک کا حصہ ہی تصور نہیں کیا جا رہا۔

جنید اکبر نے فاٹا (FATA) کے انضمام اور صوبائی حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو ہمارے گلے میں تو ڈال دیا گیا لیکن وہاں کے عوام کا جو جائز حصہ بنتا ہے وہ تاحال فراہم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے این ایف سی (NFC) ایوارڈ میں صوبے کے حصے کی کٹوتی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک فیصد دینے کی بات کی جا رہی ہے، جو ہمیں قبول نہیں۔

رکنِ اسمبلی نے ماضی کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جب پنجاب اور سندھ میں فیکٹریاں لگ رہی تھیں، اس وقت ہمارے ہاں جہادی بھرتی کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام لاشیں اٹھا کر بھی اپنی حب الوطنی ثابت کر رہے ہیں، لیکن ان کی وفاداری پر پھر بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

جنید اکبر نے وفاقی وزیرِ داخلہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر بھی بات کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت اور اتحادیوں پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں ووٹ دینے والا نہیں بلکہ ‘ووٹ گننے والا’ اہم ہوتا ہے۔ ان کے بقول، بدامنی کی وجہ سے صوبے سے سرمایہ کاری بھی ختم ہو چکی ہے۔