LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

سندھ حکومت نے 1,524 سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دیں، کفایت شعاری کے اقدامات جاری

Web Desk

20 March 2026

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اہم فیصلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 47 سے زائد محکموں میں موجود 2,837 گاڑیوں میں سے 1,524 گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں، جن میں صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن کے محکمے شامل ہیں۔ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سے تجاوز کر گئی، جبکہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کی گئیں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے ایندھن اخراجات کے پیشِ نظر کیا گیا تاکہ سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ کفایت شعاری کے اقدامات کا مقصد توانائی کی کھپت میں کمی، سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت یقینی بنانا ہے۔

اہم اور ہنگامی نوعیت کی گاڑیاں بدستور استعمال میں رہیں گی، جبکہ تمام محکموں کو پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔