جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات
Web Desk
20 March 2026
پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا ارتکاب نہیں کیا اور افغان عبوری حکومت کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کا پروپیگنڈا دہشت گردی کی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ مہم طالبان حکومت کے اندر موجود مخالف عناصر کی جانب سے چلائی جا رہی ہو۔وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان پہلے ہی بتا چکا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا کارروائی کی صورت میں عارضی وقفہ ختم سمجھا جائے گا اور سرحد پار سے ہونے والے حملوں اور دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں اور یہ معطلی 24 مارچ کی درمیانی شب تک برقرار رہنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026