LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم

Web Desk

20 March 2026

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، ترکیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نماز ادا کی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ کے اندر نماز کی اجازت نہ دی، جس پر شہریوں نے مسجد کے باہر ہی اجتماعات منعقد کیے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی عید کی تیاریاں مکمل ہیں جہاں مرکزی اجتماع جامع مسجد میں ہوگا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی نے سڈنی کی مسجد کا دورہ کر کے مسلم کمیونٹی کو مبارکباد دی، جبکہ برطانیہ اور یورپ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

مشرقی ممالک بشمول پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں عید الفطر کل بروز ہفتہ، 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ دہلی اور ڈھاکہ کی رویتِ ہلال کمیٹیوں نے باضابطہ طور پر کل یکم شوال ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ان خطوں میں آج 30واں روزہ رکھا جا رہا ہے۔