خراب موسم : پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی، 30 طیارے وار زون میں داخل ہونے سے بچ گئے
Web Desk
19 March 2026
لاہور میں پاکستان کے فضائی کنٹرول نظام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 مسافر طیاروں کو ممکنہ خطرے سے بچا لیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث متعدد طیارے ایران کے قریب واقع حساس فضائی حدود کی جانب بڑھ رہے تھے، جو کہ جنگی صورتحال کے باعث بند تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری فیصلہ سازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو خطرناک علاقے میں داخل ہونے سے روک لیا۔
بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر طیارے ایران کی سرحد کے قریب شدید موسمی حالات کا شکار ہوگئے تھے اور ان کا رخ غیر ارادی طور پر ایرانی فضائی حدود کی جانب ہو رہا تھا، جو اس وقت بند اور حساس قرار دی جا چکی تھی۔
ذرائع کے مطابق تہران کے فضائی کنٹرول سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی جواب موصول نہ ہوا، جس کے بعد پاکستانی کنٹرولرز نے خود ہی صورت حال کو سنبھالا۔
متاثرہ پروازوں میں سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنے اور جانے والی پروازیں شامل تھیں، جنہیں محفوظ راستوں پر واپس لایا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قلات سے پنجگور اور گوادر کی جانب جانے والے فضائی راستے پر موسم انتہائی خراب تھا، جس کے باعث پائلٹس نے بھی کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیا کہ وہ اس راستے پر پرواز جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے مہارت سے طیاروں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں متبادل راستوں پر منتقل کیا اور ایک بڑے ممکنہ حادثے کو ٹال دیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026