LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

پاکستان میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا،عیدالفطر ہفتہ 21مارچ کو ہوگی

Web Desk

19 March 2026

پاکستان میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا،عیدالفطر ہفتہ 21مارچ کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں کہیں بھی شوال چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائےگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اورا سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائےگی۔