وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے پر اتفاق
Web Desk
19 March 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور صدر اردوان، ان کے اہلِ خانہ اور ترک عوام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی، جس کا صدر اردوان نے پرتپاک جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لئے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی، باالخصوص ترکیہ پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے فروغ کے لئے اور خصوصاً عید کے ایام کے دوران حال ہی میں اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کے حوالے سے ترکیہ کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے فروری 2025 میں صدر اردوان کے تاریخی دورہ پاکستان اور اس کے بعد اپریل اور مئی 2025 میں اپنے دورہ ترکیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026