LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

دفترخارجہ نے پاکستانی میزائل پروگرام کو خطرہ قراردینے کا دعویٰ مستردکردیا

Web Desk

19 March 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں،اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کہیں کم ہے،بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتماد کم ازکم دفاعی صلاحیت کے نظریئے پر مبنی ہے، بھارت کے زائد فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خطے کیلئے باعثِ تشویش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام،عدم امتیاز اور تعمیری روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، پاکستان ایک متوازن اور محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیتا ہے۔