پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
Web Desk
19 March 2026
کراچی/اسلام آباد: قومی خلائی تحقیقی ادارے ‘سپارکو’ نے شوال المکرم 1447ھ کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے اہم فلکیاتی ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے، جس کی وجہ سے 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
سپارکو کے فلکیاتی اندازے کے مطابق یکم شوال اور عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم، سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے، جو شرعی شہادتوں کی بنیاد پر عید کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026