LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں: علاقائی چیلنجز پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

Web Desk

19 March 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرب و اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور درپیش سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان قریبی تعاون خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے مشترکہ خوشحالی کے فروغ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے ایک مربوط اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور علاقائی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ عالمی فورمز پر یکساں موقف اختیار کرنے اور معاشی و سفارتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔