LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدے

Web Desk

19 November 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے کاروباری معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط اور جرات مند رہنما ہیں اور امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہو چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ یہ معاہدے کیے گئے ہیں، اور امریکا اور سعودی عرب کی شراکت داری مضبوط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں۔