LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ

امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

Web Desk

6 March 2026

امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کی ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں ایران کی اہم جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے تفصیلی تجزیے پر مبنی اس رپورٹ کے مطابق، ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب امریکہ کے جدید ترین ’تھاڈ ائیر ڈیفنس سسٹم‘ (THAAD) کا ریڈار مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈارز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اماراتی ریڈارز عمارت کے اندر ہونے کے باعث وہاں پہنچنے والے نقصان کا حتمی اندازہ لگانا مشکل ہے۔ تحقیقات کے مطابق قطر میں موجود ’ارلی وارننگ ریڈار سسٹم‘ کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ سی این این کا کہنا ہے کہ ایران کی حکمتِ عملی کا بنیادی محور کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر اتحادی افواج کے دفاعی حصار کو مفلوج کرنا رہا ہے۔