LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

کلاؤڈفلیئر میں تکنیکی مسئلے کے باعث عالمی انٹرنیٹ سروسز متاثر

Web Desk

18 November 2025

انٹرنیٹ سیکیورٹی اور کارکردگی کی عالمی سطح پر خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈفلیئر میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خرابی نے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سروسز کی فعالیت متاثر کی، جب کہ کئی صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر “انٹرنل سرور ایرر آن کلاؤڈفلیئر نیٹ ورک” کا پیغام موصول ہوا۔

کلاؤڈفلیئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلے کی اصل وجہ جاننے پر کام جاری ہے اور جلد اس حوالے سے تازہ اپ ڈیٹ شیئر کی جائے گی۔

انٹرنیٹ اسپیڈ مانیٹرنگ ویب سائٹس بھی اس تکنیکی مسئلے کی لپیٹ میں آگئیں، جبکہ متاثر ہونے والے بڑے پلیٹ فارمز میں اوپن اے آئی، چیٹ جی پی ٹی اور جیمینی شامل ہیں۔

سروس کی بندش پر پی ٹی اے کی نگرانی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ وہ کلاؤڈفلیئر اور ایکس سمیت عالمی سروس آؤٹج پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے، اور سروسز کی مکمل بحالی تک صورتحال کی مونیٹرنگ جاری رہے گی۔