امریکہ و اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، لیڈرشپ کمپلیکس اور سرکاری میڈیا ہیڈ کوارٹر تباہ
Web Desk
4 March 2026
امریکا اور اسرائیل کی تہران پر ایک بار پھر بمباری،آزادی اسکوائر کے قریب گاڑیوں میں آگ لگ گئی،کئی شہری جاں بحق ہو گئے،غیرملکی میڈیا کےمطابق تہران میں لیڈرشپ کمپلیکس پرسو طیاروں سے ڈھائی سو بم گرائے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پچھلے تیس گھنٹے کے دوران ایران پر دو ہزار بم گرائے،ایران کے صدارتی دفتر اور سلامتی کونسل کی عمارت پر بھی حملہ کیا اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کےشہرقم میں مجلس خبرگان رہبری کی عمارت پربمباری کی گئی تہران کےانقلاب اسکوائرپربھی بمباری کی گئی،علی خامنہ ای کےصاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں وہ ملک کےاہم اموردیکھ رہےہیں، ایرانی فوجی حکام کے مطابق صوبہ کرمان میں تازہ امریکی واسرائیلی حملوں میں مزید تیرہ فوجی شہید ہوگئے۔ایران کے ایک سو ترپن شہروں پر حملوں میں پانچ سو چارمقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک ہزار سے زائد حملے کیے گئے۔امریکا میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹھائیس فروری سے اب تک ایران میں ایک ہزار ستانوے شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں،جن میں سے ایک سو اکیاسی بچے بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
29 August 2026
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ
29 August 2026
امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر
29 August 2026
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026