غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، صدر ٹرمپ نے احتجاج کرنے والوں کو ‘پاگل’ قرار دے دیا
Web Desk
25 February 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت ایٹمی جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں،وزیراعظم شہبازشریف نے ہماری کوششوں کو سراہا،،ایران میں بتیس ہزار مظاہرین کو حکومت نے قتل کیا،ہم ایران کے ساتھ ڈیل کی کوششیں کر رہے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر کرنا نہ بھولے،،کہا،،پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ہماری کوششوں کو سراہا،،
صدر ٹرمپ نے کہا امریکا آج پہلے سے کہیں زیادہ امیر اور بہتر ہے،اسٹیٹ آف یونین مضبوط ہے،امریکا اتنا کامیاب ہورہا ہے کہ لوگ کہ رہے ہیں ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے،،
امریکی صدر نے مزید کہا ایران میں بتیس ہزار مظاہرین کو حکومت نے قتل کیا،ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں،پہلی مدت صدارت میں قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا،ہم ایران کے ساتھ ڈیل کی کوششیں کر رہے ہیں،ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکہ تک پہنچ جائیں گے،یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے،
فلسطین کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ جنگ مکمل طور پر ختم کرنا ترجیح ہے،غزہ جنگ اب بہت چھوٹی سطح پر ہے،
غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ غیر قانونی امیگرینٹس امریکہ میں ہوں،افغان دہشتگرد نے وائٹ ہاؤس کے باہر لوگوں کو گولیاں ماریں،افغانستان کے دہشتگرد کو امریکہ میں نہیں ہونا چاہئے تھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران احتجاج کرنے والوں کو پاگل بھی کہہ ڈالا
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026