امریکی سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد
Web Desk
21 February 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کو مسترد کرتے ہوئے دنیا بھر سے آنے والی درآمدات پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ نے حال ہی میں صدر کے ٹیرف بڑھانے کے سابقہ اقدامات کو کالعدم قرار دیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ “تمام ممالک پر نیا ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل ہوگا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ تجارتی معاہدے برقرار رہیں گے، تاہم اب درآمدات پر ٹیکس وصولی کا طریقہ کار مختلف ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے ججز پر کڑی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ کچھ جج ڈیموکریٹس کے زیرِ اثر ہیں اور عدالت غیر ملکی مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اس معاملے پر صدر کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت کا ٹیرف کے خلاف فیصلہ “صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی اور لاقانونیت” ہے، جسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل
2 September 2026
لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین
2 September 2026
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
2 September 2026
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم
2 September 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے
2 September 2026
پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ
2 September 2026
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد
2 September 2026