سکھس فار جسٹس کا بورڈ آف پیس کیلئے ایک ارب ڈالر کا اعلان
Web Desk
20 February 2026
واشنگٹن ڈی سی: امریکہ میں مقیم سکھ برادری کے سینکڑوں ارکان نے واشنگٹن میں ایک بڑے اجتماع کے دوران “خالصتان” کو غزہ کی طرح ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے سفارتی اور جمہوری حل پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر سکھس فار جسٹس (SFJ) نے “بورڈ آف پیس” کے پہلے سرکاری اجلاس کے لیے ایک بلین ڈالرز دینے کا تاریخی اعلان بھی کیا ہے۔
سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپتوانت سنگھ پنوُن نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے براہِ راست بات کریں تاکہ بھارتی پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں آزادی ریفرنڈم کروایا جا سکے۔ پنوُن نے الزام عائد کیا کہ بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے اور 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سیاسی عقائد کی بنیاد پر گرفتار کر کے ‘گینگسٹر’ کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ تشدد کے بجائے پرامن اور جمہوری طریقے سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ خونریزی سے بچنے کے لیے عالمی نگرانی میں ریفرنڈم کو یقینی بنایا جائے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اتنی خطیر رقم کے اعلان اور واشنگٹن میں اس احتجاج کا مقصد امریکی سیاست میں خالصتان کے مطالبے کو فیصلہ کن طور پر اجاگر کرنا ہے، جو آنے والے دنوں میں بھارت اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کے لیے ایک نیا چیلنج بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026