چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی خصوصی تقریب
Web Desk
16 February 2026
کولمبو: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں محسن نقوی کی کھیل کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں بورڈز کے حکام نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں باہمی سیریز، کھلاڑیوں کے تبادلے اور کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ نہ صرف ایک جنٹلمین گیم ہے بلکہ یہ محبت اور قربتیں بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کولمبو آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی میزبانی کو سراہا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے دورہ سری لنکا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے بھی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026