یورپ کے سرپرست نہیں، شراکت دار بننا چاہتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
Web Desk
16 February 2026
واشنگٹن/براتسلاوا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یورپ کا سرپرست نہیں بلکہ ایک مضبوط شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔
سلوواکیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی اپنے دفاع کے قابل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یورپ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت نہ صرف سلوواکیہ بلکہ وسطی یورپ کو بھی اس حکمت عملی کا اہم حصہ بنائے گی جس کے تحت امریکا یورپ اور دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ازسرنو ترتیب دے رہا ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا رسمی ملاقاتوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔
ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں ایران کے ساتھ کوئی مکمل طور پر کامیاب معاہدہ نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک کامیاب ڈیل کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ
2 September 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
2 September 2026
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
2 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان
2 September 2026
سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن
2 September 2026
ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی
2 September 2026
اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
2 September 2026