LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال

ہماری حکومت پورے ملک میں بہتر امن و امان کو یقینی بنائے گی، بی این پی سربراہ طارق رحمان

Web Desk

14 February 2026

بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے کہا ہے کہ یہ فتح بنگلہ دیش اور جمہوریت کی کامیابی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمان نے کہا کہ عوام کے سامنے جوابدہ پارلیمان اور حکومت کو دوبارہ قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ فتح بنگلہ دیش کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی کامیابی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت ملک بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو یقینی بنائے گی اور دوبارہ آمریت کا راستہ روکنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

طارق رحمان کا کہنا تھا کہ خیالات میں اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن ملک کے مفاد میں متحد رہنا ہوگا۔ ان کے مطابق قومی اتحاد اجتماعی طاقت ہے جبکہ تفرقہ کمزوری کا سبب بنتا ہے۔