امریکا نے ایران پر دباؤ کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا
Web Desk
14 February 2026
امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا،،یہ اعلان شمالی کیرولائنا کے فوجی اڈے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا،،صدر ٹرمپ نے کہا کہ دوسرا طیارہ بردارجہاز مشرق وسطیٰ بھیجا جارہا ہے،اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ہمیں اس بحری بیڑے کی ضرورت پڑے گی،،ہم ایران کےساتھ ڈیل چاہتےہیں،توقع ہے ایران کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے،مذاکرات کامیاب نہ ہوئےتوایران کےلیے بہت برا ہوگا۔ایران میں اقتدارکی تبدیلی بہترین چیزہوگی جوکہ ہوسکتی ہے، وہ سینتالیس سال سےبس باتیں ہی کرتے آ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کو کیریبین سمندر سے مشرقِ وسطیٰ روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے سے موجود امریکی جنگی بیڑے میں شامل ہوگا۔امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ہمراہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز گزشتہ دو ہفتوں سے خطے میں تعینات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
3 September 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
3 September 2026
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
3 September 2026
اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
3 September 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
3 September 2026
سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
3 September 2026
شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
3 September 2026
مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا
3 September 2026