LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے: شرجیل میمن ہوسٹن کاپاک و ہند رینسٹورنٹ ’آگاز‘ دنیا بھر میں اوبر ایٹس پر پہلے نمبر پر آ گیا

امریکا کا یورپ میں کئی نیٹو کمانڈروں کے عہدے یورپی ممالک کو منتقل کرنے کا فیصلہ

Web Desk

11 February 2026

امریکا نے یورپ میں نیٹو کے کئی کمانڈروں کے عہدے یورپی ممالک کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے لیے امریکی سفیر میتھیو وائٹکر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نیٹو کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اپنے 32 رکن ممالک کے ساتھ پہلے سے زیادہ مؤثر اور مضبوط ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت اتحادی ممالک کو اپنے دفاع کے معاشی بوجھ میں زیادہ حصہ ڈالنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق عملی پیش رفت کرتے ہوئے امریکا نیٹو کی نیپلز کمانڈ اٹلی کے سپرد کرے گا، جو جنوبی یورپ کے امور کی نگرانی کرتی ہے۔ اسی طرح شمالی دفاعی ذمہ داریوں کے لیے کمانڈ برطانیہ کے حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا امریکا برطانیہ میں میری ٹائم کمانڈ سنبھالے گا، جو بحری امور سے متعلق اہم ذمہ داریاں انجام دیتی ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو کمانڈرز کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبر ابتدائی طور پر فرانس کے جریدے “لا لیٹر” نے شائع کی تھی۔ تاہم ذرائع کے مطابق ان فیصلوں کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔