LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

9 February 2026

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ حکومت یا کسی اور کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہم سپریم کورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس صاحب نے مہربانی سے تمام کیسز کی سماعت کی۔ تین کیسز ایسے ہیں جو کل ملتوی ہو گئے تھے۔انہوں نے 8 فروری کی کال کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں سختی کے باوجود پاکستان کے عوام کا مشکور ہیں، کیونکہ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام اور ہڑتال کے ذریعے اپنا موقف ظاہر کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چاہے کاروبار تھوڑے وقت کے لیے بند ہوئے، یہ دکھانے کے لیے تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف کی جیل منتقلی کے حوالے سے افواہوں کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی مقدمات پر جیل میں ہیں، اور یہ ہر دن غیرقانونی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں یا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی طاقت کے باوجود زور زبردستی سے سیٹیں قابض کر لی گئیں، 8 فروری کو ان کی 180 سیٹیں چھینی گئیں، پھر 91 تک لے آئے اور بعد میں 75 پر محدود کر دی گئیں۔ عمر ایوب کی سیٹ اور سینیٹرز پر بھی دباؤ ڈالا گیا، لیکن عوام کے دلوں میں ان کی عزت میں رتی بھر اضافہ نہیں ہوا۔