پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے: محسن نقوی
Web Desk
9 February 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لیے ایک مضبوط ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ المناک واقعے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اطالوی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
یورپین کمشنر میگنس برنر نے بھی متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر کی جانب سے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مزید مضبوط اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے
متعلقہ عنوانات
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026
جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا
20 November 2026
پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
20 November 2026
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026