LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار

پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی پروگرام پر عالمی بینک کی یقین دہانی

Web Desk

8 February 2026

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے ترقیاتی فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اور توانائی، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی بینک نے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادے کے لیے پُرعزم ہے۔