فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کر دیا
Web Desk
8 February 2026
اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ فافن کی پالیسی بریف میں تجویز دی گئی کہ آرٹیکل 66 کے تحت کمیٹیوں کو قابل نفاذ اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ حقیقی احتسابی ادارے کے طور پر کام کر سکیں۔
فافن نے کہا کہ کمیٹیوں کو وزراء اور افسران کو طلب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں سزائیں مقرر کی جائیں۔ دستاویزات فراہم نہ کرنے یا غلط معلومات دینے پر کارروائی ہونی چاہیے، اور رازداری کے نام پر معلومات روکنے کا غلط استعمال روکا جائے۔
بریف میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہ ہونے کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، کیونکہ موجودہ نظام میں پارلیمانی نگرانی کمزور اور ایگزیکٹو کا غلبہ برقرار ہے۔ تنظیم کے مطابق مؤثر پارلیمانی نگرانی جمہوری نظام کی آئینی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026
جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا
20 November 2026
پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
20 November 2026
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026