LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینےکا بل منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور حوثی باغیوں کیساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں: ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری

Web Desk

13 November 2025

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی اور کنٹرول افغانستان سے کیا گیا تھا۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں خارجی زاہد نے کی اور اس کی حتمی منظوری خارجی نورولی محسود نے دی تھی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان سے واضح ہے کہ حملے میں شامل تمام افراد افغان تھے اور حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی نور ولی محسود سے ملتے ہیں۔
وانا میں حملے کے لیے سازوسامان امریکی ساخت کا تھا جو افغانستان سے لایا گیا، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر ٹی ٹی پی سے حملے کی ذمہ داری ہٹا کر “جیش الہند” نامی تنظیم پر ڈال دی۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان پاکستان اور دوست ممالک کے اعتراض کے پیش نظر فتنہ الخوارج پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد بھارتی ایجنسی “را” کے مطالبے پر پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو بڑھانا تھا۔