سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینےکا بل منظور
Web Desk
20 October 2026
سینیٹ نے ارکانِ پارلیمنٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ کی فراہمی کے لیے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کے تحت قومی اسمبلی یا سینیٹ کا حلف اٹھانے والا کوئی بھی رکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلیو پاسپورٹ رکھنے کا اہل ہوگا، خواہ اس نے اپنی مدت مکمل کی ہو یا نہیں۔ ایوان میں بحث کے دوران ارکان کے بچوں کو بھی یہ سہولت دینے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم حکومت نے اس کی مخالفت کی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ بلیو پاسپورٹس کی زیادہ تعداد گرین پاسپورٹ کی بین الاقوامی رینکنگ اور ویزا فری مذاکرات پر منفی اثر ڈالتی ہے، اسی لیے حکومت جلد ریٹائرڈ افسران اور سابق سیکرٹریز کے بچوں سے بھی بلیو پاسپورٹ واپس لینے کے لیے قانون سازی لائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
20 October 2026
ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے
20 October 2026
یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ
20 October 2026
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
20 October 2026
امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار
20 October 2026
فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع
20 October 2026
یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ
20 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
20 October 2026