LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری

اپوزیشن رہنماؤں کا پمز اسپتال کا دورہ، حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور اے پی سی بلانے کا مطالبہ

Web Desk

7 February 2026

اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور دہشتگردی کے حالیہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قومی اتحاد، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پاکستان کو جانتے ہیں جہاں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل پرامن احتجاج کیا جائے گا اور صبح مسجد میں دعا کا اہتمام ہوگا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگ کندھوں پر جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں اور ہر کسی پر فتوے لگانے کی سوچ کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دن بار بار دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے فارم 47 کی ہو مگر اسے نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کریں کیونکہ بین الاقوامی سازشیں پاکستان پر نظریں جمائے کھڑی ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کچھ عناصر کا مقصد صرف اقتدار کی طوالت ہے، خدا پاکستان کے دشمن کو غرق کرے اور ہمیں آپس میں اتحاد کی توفیق دے۔ انہوں نے 8 فروری کو عوام کی تضحیک کا دن قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو دہائیوں پہلے دوسروں کی جنگوں میں جھونک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دنیا بھر کے جنگجوؤں کو جمع کیا گیا اور دہشتگردی کو پروان چڑھایا گیا، آج ہم وہی فصل کاٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے انصافی سے نہ گھر چل سکتا ہے اور نہ ملک، پاکستان کو درپیش مشکلات ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہیں۔