مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے: اعظم نذیر
Web Desk
7 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے، اور قانون کے مطابق سویلین افراد کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسنگ پرسنز کے جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے لیے ریلیف بیکج متعارف کرایا گیا ہے، اور نئی کمیٹی لاپتہ افراد کے معاملات پر مزید توجہ دے گی۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک افراد میں اکثر مسنگ پرسنز شامل ہوتے ہیں۔ حکومت نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب روکنے کے لیے اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں کیسز میں کمی آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو تشدد پر بھی قانون سازی کی جا رہی ہے اور اختلافات معاشرے کے حسن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے آئینی ترمیم اور 26 ویں ترمیم پر اپنی وضاحت پیش کی، جس میں سپریم کورٹ کے اختیار، پارلیمنٹ کی قانونی طاقت، اور ججز کے ٹرانسفر کے طریقہ کار پر تفصیل بیان کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ آئینی عدالت نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، اور وقت کے ساتھ پتہ چلے گا کہ فیصلے درست ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود وہ آخری شخص ہوں گے جو سویلین کے ملٹری ٹرائل کی حمایت کرے گا، لیکن قانون کے تحت اور آئینی دائرے میں یہ ممکن ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے زور دیا کہ آرمی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہونا قانونی اور آئینی طور پر درست ہے۔
متعلقہ عنوانات
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026