ڈی-8 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کا تاریخی پونچھ ہاؤس میں استقبال
Web Desk
7 February 2026
لاہور: لاہور میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ڈی-8 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کا تاریخی پونچھ ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر بسنت کی رنگا رنگ ثقافتی تقریب کے دوران ڈی-8 غیر رسمی ریٹریٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکریٹری جنرل ڈی-8 سہیل محمود کی سربراہی میں پاکستانی اور بین الاقوامی وفود نے شرکت کی۔
ڈی-8 مندوبین میں بنگلہ دیش، مصر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائجیریا، ترکی اور آذربائیجان کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی وفود بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران پنجاب کی صدیوں پر محیط ثقافتی روایات کو اجاگر کیا گیا، جہاں روایتی پتنگ بازی، لوک رنگ اور مقامی کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ڈی-8 مندوبین نے پنجاب کے ثقافتی حسن، مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
دو روزہ قیام کے دوران وفد نے واہگہ بارڈر، شالامار باغ، مزارِ اقبال، بادشاہی مسجد، حضوری باغ اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، اور ہر مقام کی تاریخی و ثقافتی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
وفد کے اراکین نے پنجاب کی مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے باہمی خیرسگالی، دوستانہ تعلقات اور ڈی-8 ممالک کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026