اسلام آباد دھماکہ: پیوٹن کے صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کو تعزیتی خطوط
Web Desk
7 February 2026
اسلام آباد / ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش دھماکے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط بھیجے ہیں۔
اپنے خطوط میں روسی صدر نے کہا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل بربریت کا ثبوت ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی ذکر کیا۔
روس کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
حکام کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں اب تک تقریباً 32 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خودکش بمبار نے افغانستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں موجود بعض دہشت گرد گروہ طالبان کے سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
متعلقہ عنوانات
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026